جموں//عدلیہ میں بھاری پیمانہ پر پھیر بدل کیا گیا ہے ،رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق روپالی رتہ، سنیت گپتا، مسرت شاہین، رتیش کمار دوبے ، محمود احمد چودھری، کملیش پنڈتہ، رنبیر سنگھ جسروٹیہ اور سرفراز حسین کی سب جج سے ڈسٹرکٹ جج کے طور پر ترقیابی کے بعد تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ونود چٹرجی کول پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کٹھوعہ کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج جموں لگایا گیا ہے ۔ پنیت گپتا سپیشل جج انٹی کورپشن سی بی آئی کی خدمات رجسٹری کے پاس محفوظ رکھی گئی ہیں۔ موہن لال پنڈتا پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سانبہ کو سپیشل جج انٹی کورپشن سی بی آئی، محمد اکرم چودھری فسٹ ایڈیشنل پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج جموں کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے ۔ راجیش سیکھری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بنک معاملات کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج بارہمولہ، رمیش کمار واتل ممبر سپیشل ٹربیونل کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سانبہ لگایا گیا ہے ۔اندر سنگھ پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج راجوری کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج رام بن، کشور کمار تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ٹاڈا جموں کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کولگام تعینات کیا گیا ہے ۔بالا جیوتی پرزائڈنگ آفیسر جے این فاریسٹ اتھارٹی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بنک معاملات، سبھاش چندر گپتا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ازدواجی معاملات کو پی او ایم اے سی ٹی سرینگر لگایا گیا ہے ۔محمد علی خان پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج شوپیاں کو ممبر سپیشل ٹربیونل جموں، سید توقیر احمدپرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج بارینوکی جو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج اننت ناگ، شہزا دعظیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج جموں کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج راجوری، جعفر حسین بیگ کو چیئر مین سیلز ٹیکس ٹربیونل، اشوک کمار پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج شوپیاں، سکندر اعظم پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کرگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے ۔ موہن سنگھ پریہارپرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کشتواڑ کو فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج جموں، شام لال للہال سیکنڈر ایڈیشنل سیشن جج سرینگر کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج جموں لگایا گیا ہے ۔محمد اشرف ملک پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج اننت ناگ کو پریذیڈنٹ ڈویژنل کنزیومر پروٹیکشن فورم سرینگر لگایا گیا ہے ۔ پرویز حسین کاچرو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج پلوامہ کو اسی عہدہ پر سرینگر میں تعینات کیا گیا ہے ۔ زبیر احمد رضا پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج کولگام کو پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ لگایا گیا ہے ۔مدن لال کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ڈوڈہ، جیما بشیر کو فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج بارہمولہ، حق نواززرگر کو تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جموں لگایا گیا ہے ۔طاہر خورشدی رینا پرنسپل ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ کو تبدیل کر کے سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج سرینگر تعینات کیا گیا ہے ، سونیا گپتا کو ادہم پور سے تبدیل کر کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج انٹی کورپشن جموں لگایا گیا ہے ۔کلپناریوو ،پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج رام بن کوتبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج بنک کیسز سرینگر ،ایس سی کٹل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کٹھوعہ کوتبدیل کرکے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج کشتواڑموہن سنگھ پریہارکی جگہ ، جتندرسنگھ جموال فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بارہمولہ کوتبدیل کرکے پی او ایم اے سی ٹی جموں جعفرحسین بیگ کی جگہ ، خلیل احمد چوہدری پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج لیہہ کوتبدیل کرکے صدرڈویژنل کنزیومرپروٹیکشن فورم جموں اشوک کمارکی جگہ ، چین لال ببوریا ،فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سرینگرکوتبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج ادہم پورسونیاگپتاکی جگہ ،روپالی رتہ سب جج ایل آرپی ہائی کورٹ جموں کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ جج لیوریزرو ہائی کورٹ جموں ،سونیت گپتا چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جموں کوتبدیل کرکے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج لیہہ ،خلیل احمدچوہدری کی جگہ ،مسرت شاہین چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگرکوتبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج اننت ناگ ، رتیش کمار دوبے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ادہم پور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج پلوامہ پرویزحسین کاچروکی جگہ ، محموداحمد چوہدری چیف جوڈیشل مجسٹریٹ راجوری کوتبدیل کرکے تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج سرینگر ، کملیکش پنڈتا سی جے ایم ریاسی کوتبدیل کرکے فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز جج سرینگر ،چین لال ببوریاکی جگہ ، رنبیرسنگھ جسروٹیہ سی جے ایم ہندواڑہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (میٹری مونیل کیسز) جموں سبھا ش چندرگپتاکی جگہ ، سرفرازحسین شاہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ پونچھ کوتبدیل کرکے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کرگل سکندراعظم کی جگہ تعینات کیاگیاہے۔