عازم جان
بانڈی پورہ//جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈی پورہ نے ایک لڑکی کی عزت پرہاتھ ڈالنے کی ناکام کوشش کے الزام میں ملزم کی ضمانتی درخواست مستردکی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈی پورہ طفیل احمد میر نے اے پی پی بلال احمد خان سلیمانی کی طرف سے ٹھوس دلائل پیش کرنے کے بعد ضمانتی درخواست مسترد کردی ۔ ملزم جان محمد ڈار ولد غلام رسول ڈار کے بھائی اشفاق احمد ڈار نے وکیل کے ذریعے سی جے ایم عدالت میں ضمانت حاصل کرنے کے لئے درخواست پیش کی تھی ۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست دہندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کوبے بنیاد الزام میں گرفتار کیاگیا ہے اور ملزم معصوم ہے ۔اس کی ضمانت منظور کرکے اُسے رہا کیاجائے لیکن سرکار کی طرف سے اے پی پی بلال احمد خان سلیمانی نے پولیس سٹیشن بانڈی بورہ سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد عدالت کو بتایا کہ ملزم غیر اخلاقی اور گھنائونے قسم کے جرم میں ملوث ہے، جو غیر ضمانتی ہے۔ ملزم کے پاس موبائل سے اتاری گئی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کے خلاف بانڈی پورہ پولیس تھانہ میں زیر ایف آئی آر نمبر 48/2022 زیردفعات376/511,354A,354B,323341,324ائی پی سی کیس درج ہے ۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ طفیل احمد میر نے اے پی پی بلال احمد خان سلیمانی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی ہے ۔