سرینگر/ریاستی عدالت عالیہ نے بدھ کو سمبل سانحہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ریاستی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل اور جسٹس تاشی بان پر مشتمل ایک ڈویژن پینچ نے آئی جی کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ آنے والے جمعہ کو رپورٹ پیش کرے۔
ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں 8مئی کو ایک تین سالہ بچی کی مبینہ عصمت دری کا سانحہ پیش آیا جس کیخلاف وادی بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کیس کی فاسٹ ٹریک تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔