سرینگر// سماجی ویب گاہوں اور پیگام رسانی کی سائٹس پر ایک ماہ کی مکمل پابندی کو عدالت میں چیلینج کئے جانے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے عدالت عالیہ میں پیشگی کیوٹ دائر کی ہے ۔سرکار نے بدھ کو عدالت عالیہ میں ایک کیوٹ دائر کی جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سماجی ویب گاہوں پر پابندی کے خلاف دائر ہونے والی کسی بھی عرضی کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ صادر کئے جانے سے قبل سرکار کی بھی رائے پوچھی جائے اور اسے اپنا موقف سامنے رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔اس کیوٹ کا مقصد انٹر نیٹ پابندی کے خلاف ممکنہ حکم امتناعی آرڈر سے قبل اپنا موقف سامنے رکھنا ہے تاکہ براہ راست اس سرکاری قدغن پر عدالتی امتناع اثر انداز نہ ہوسکے۔