سرینگر//ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی نے شوپیان واقعہ کی مذمت کی ہے۔انہوں نے دو نوجوانوں کی ہلاکت کو ناقابل برادشت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کے اس سلسلے کو فوری طور روکا جانا چاہئے۔ وانی نے غمزدہ کنبوں سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔