سرینگر// عدالتوں میں بڑے پیمانے پر انتظامی عملے کی ترقیاں اور تبادلے عمل میں لائے گئے جبکہ9سیکشن افسران اور23 ہیڈ اسسٹنٹ بھی اس میں شامل ہے۔ ریاستی چیف سیکریٹری کے پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق فورتھ ایڈیشنل ڈسڑک اینڈ سیشن کورٹ میں تعینات سیکشن افسر اعجاز احمد وفائی کی ترقی کے بعد انہیں پرنسپل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج بارہمولہ کی عدالت میں ایڈمنسٹریٹو افسر تعینات کیا گیا۔آرڑر نمبر1311کے مطابق پرنسپل ڈسڑک اینڈ سیشن جج کی عدالت پونچھ میں تعینات سیکشن افسر عمر حیات خان کی ترقی کے بعد انہیںپرنسپلڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کھٹوعہ کی عدالت میں خالی جگہ پر تعینات کرنے کے احکامات بھی صادر ہوئے۔ ریاستی چیف سیکریٹری کے پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے ایک اور حکم نامہ زیر نمبر1312جاری کیا گیا جس میں229افسران اور ملازمین کی ترقیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے گئے۔آرڑر میں کہا گیا ہے” سیشن افسر،ہیڈ اسسٹنٹوں،سنیئر اسسٹنٹوں اور جونیئر اسسٹنٹوں کی ترقیوں کے بعد انتظامیہ کی مفاد میں کشمیر کے ماتحت عدالتوں میں منسٹریل عملے کے تبادلے عمل میں لائے گئے“۔ ایک اور حکم نامہ زیر نمبر1313میں9سیکشن افسران اور23ہیڈ اسسٹنٹوں کی ترقیاں اور تبادلے بھی عمل میں لائے گئے۔