Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

عجیب ہے تیری عبادت کا معاملہ اے مسلمان! فکر انگیز

Mir Ajaz
Last updated: April 3, 2025 11:10 pm
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

بلال احمد پرے

بلا شبہ ماہِ صیّام کے مبارک اور مقدس ایام ہر مسلمان مومن کی حیاتِ زندگی کے لئے ایک پاکیزہ مشق کا ماحول فراہم کرتے ہیں، جن کی جدائی کے بعد اُس کی زندگی کے تمام ایام اُسی مشق کے مطابق صاف و شفاف اورپاکیزہ بنائے رکھنا مطلوب و مقصودہوتا ہے ۔ہاں! ایسا ہرگز نہیں کہ صیام کے پاکیزہ ایام کے اختتام اور شوال کا چاند نظر آتے ہی ہم اس مشق کو یکسر بھُلاکرفرض نمازوں سے رُخصتی حاصل کرلیں، سنتوں و نوافل کو چھوڑ دیں ، محتاجوں و حاجت مندوں کا خیال کرنا چھوڑ دیں،اپنی روایتی عادات کے مطابق غیر مہذبانہ افعال اختیار کریں،ناجائز منفعت پسندی کا طرزِ عمل دُہرائیں اور ناجائز منافع خوری کے تحت اپنے ہی بھائیوںکو دو دو ہاتھوں سےلوٹ کر حرام کمائی کرنے لگے ۔ بلکہ پاکیزہ مشق کا مطلب یہی ہے کہ مسلمان اپنے خالق ومالک کے فرمان اور اپنے پیارے نبی ؐکے احکام و ہدایات کے مطابق زندگی کا ہر ایک لمحہ گزارنے کی کوشش کریں ۔
ظاہر ہے کہ رمضان المبارک مسلمانوں کو تزکیہ نفس حاصل کرنے کا ایک بہترین تربیتی کورس فراہم کرتا ہے جس کو سال کے باقی گیارہ مہینوں میں بھی عمل کران لازمی ہوتا ہے۔لہٰذا ان عظیم اور مقدس ایام کو رُخصت ہوتے ہی ہمیں کسی حال میںاپنے پُرانے مقام پہ لوٹنا نہیں چاہئے بلکہ پاکیزہ زندگی اختیار کر کے غیر رمضان کے ایام میں بھی اس مشق کو برقرار رکھنا چاہیے ۔ ہمیں بے لگام گھوڑے کی طرح آوارہ گھومنے سے اجتناب کرنا چاہیے، کیوں کہ جس مقام سے معصیت کی حد شروع ہوتی ہے، عین اسی مقام کے آخری کناروں پر گھومتے رہنا آدمی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’ تمہاری حالت اُس عورت کی سی نہ ہو جائے جس نے بڑی محنت سے سوت کاتا اور پھر خودہی اُس سوت کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ۔‘‘ (النحل؛ 92)
روایات میں ہے کہ مکہ مکرمہ میں ایک دیوانی عورت تھی جسے خرقاء کہتے تھے ۔ وہ بڑی محنت سے دن بھر سوت کاتتی تھی اور شام کو اسے اُدھیڑ ڈالتی تھی ۔ یہ عورت اس معاملے میں ایک ضرب المثل بن گئی تھی ۔ جب کوئی شخص اچھا خاصا کام کر کے خود ہی اُسے بگاڑ دے، تو اسے اُس عورت سے تشبیہ دی جاتی ہے ۔ مذکورہ بالا آیت کریمہ اس چیز کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ایک عورت مہینے بھر اپنی بے انتہا محنت و مشقت کے ساتھ سوت کاتے اور جب وہ تیار ہو جائے تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے ۔ یہ تو سراسر نادانوں کا کام ہے ۔ اس سے کوئی دانائی کا نام کیسے دے سکتا ہے ۔ ایک تو اپنا قیمتی وقت ضائع کیا ہو اور دوسری طرف وہ مال، جو اب کمائی کے لائق بالکل تیار ہو چکا تھا، اس سے بھی محروم رہ گئی ۔ یہ سراسر ایسے انسان کےلئے باعث محرومی اور صد افسوس ہے جو دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسا کام انجام دے دیں ۔اسی طرح جس کسی بھی مسلمان نے ماہ رمضان کے روزے پورے ایمان و احتساب کے ساتھ رکھے، اللہ کے احکامات کی فرماں برداری کی، اُس کا خوف دِل میں بٹھائے رکھا، مسجد میں پنج وقتہ نماز تکبیر اولا کے ساتھ ادا کیں، تلاوتِ قرآن سے دل کو مسحور کیا، بُرائیوں سے بچتا رہا، محتاجوں اور حاجت مندوں کو صدقات و خیرات بھی دے دیا اور ہر وہ نیک عمل کیا، جس سے رب العالمین کی خوشنودی حاصل ہوئی، لیکن شوال کا چاند نظر آتے ہی اس پورے مہینے کی تعلیم و تربیت کو فوراً ترک کر کے خود اپنے پُرانے طریقے پر چل پڑا، تو یہ ایسے شخص کی محرومی، نادانی اور احمقانہ بات نہیں تو اور کیا ہے ؟اللہ رب العالمین کا ارشاد ہے کہ ’’ بلاشبہ جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور پھر اس پر استقامت (جمے) اختیار کرلی تو نہ اُن کو کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔‘‘ (الاحقاف 13)
اس طرح کی استقامت کا یہ قافلہ ایک رمضان سے لے کر دوسرے رمضان تک چلتا رہتا ہے ۔ حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ارشاد فرمایا ہے کہ ’’ نماز دوسری نماز تک اور رمضان دوسرے رمضان تک اور حج دوسرے حج تک جب تک کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے تو ( یہ سب کچھ) صغیرہ گناہوں سے کفارہ بن جاتی ہیں ۔‘‘
رمضان المبارک کے بعد اعمال صالحہ ترک کرنا اور شیطان کے راستوں پر فوراً چل پڑنا، ذلت و رسوائی اور حقارت و گھٹیا پن کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ جب بندہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی ہاں نافرمانی کرتا ہے تو وہ ذلیل و رُسوا ہوتا ہے ۔ مخلوق میں بھی کوئی اِس کی عزت نہیں کرتا ۔ اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ ’’ جس سے اللہ عزوجل ذلیل کر دے ،اسے کوئی بھی عزت دینے والا نہیں ہے ۔‘‘ ( الحج؛ 18)
دیکھا جائے تو بعض لوگ رمضان المبارک کے روزے اہتمام کے ساتھ رکھتے ہیں، قیام کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں ۔ لیکن جیسے ہی رمضان المبارک کا مہینہ گزرا تو اُن کی فطرت بدل جاتی ہے اور وہ اپنے ربّ کے ساتھ نافرمانی کرنے لگتے ہیں ۔ نہ ہی وہ نماز پڑھتے ہیں اور نہ ہی اُن کے اعمال صالحہ میں وہ کثرت اور تيزی رہتی ہے بلکہ کمی اور سُستی آجاتی ہے اور اس طرح آہستہ آہستہ وہ عبادات کو مکمل چھوڑ دیتے ہیں ۔ بقول شاعر ؂
عجیب ہے تیری عبادت کا معاملہ اے مسلمان
چاند دیکھتے ہی جو بدل دیتا ہے اپنا رجحان
ہمارے ارد گرد بھی ایسے لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہیں جو رمضان المبارک کو الوداع کرتے ہی مساجد سے بھی رُخصتی حاصل کر لیتے ہیں اور وہ سر سبز و شاداب باغیچوں میں مست گھوڑوں کی طرح گھومنے نکل پڑتے ہیں ۔ نہ اُنہیں فرض اعمال کا خیال رہتا، نہ سنتوں اور نوافل کا، نہ تلاوت قرآن کا پاس و لحاظ نہ تقویٰ و اتقو اللہ کا ۔ الغرض معاصی اور گناہ کا ارتکاب بے خوف و خطر کرنے لگتے ہیں ۔ اس طرح وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اطاعت و فرمان برداری سے دور بھاگتے چلے جا رہے ہیں ۔ یہ ایسا ہی ہوا جیسے کہ کسی شخص نے ایک میٹھا اور خوشبودار میوے کا پودا لگایا، اس سے کئی سال تک خوب سینچا، نگہداشت کی، خوب محنت کرکے اس سے توانا رکھا اور جونہی یہ پھل دینے کے قریب تر پہنچا تو اس سے کاٹ ڈالا ۔ ایسا شخص نہ صرف اس پودے کی زینت سے، پھولوں کی خوشبو سے اور میٹھے و ذائقہ دار پھلوں سے محروم ہوا بلکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بھی محروم ہو گیا ۔
خلاصہ کلام یہی ہے کہ ہمیں رمضان کے بعد پاکیزہ زندگی کو برقرار رکھنا چاہئے اور اس زندگی کے نئے صفحے نیکیوں سے بھر دینے چاہئے ۔ بشریت کے تقاضے پر گناہ سرزد ہوتے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف فوراً متوجہ ہوکر توبہ کر لینا چاہئے تاکہ ہر وقت اور ہر گھڑی اپنے مالک حقیقی کی اطاعت و مراقبہ کرنے میں گزاریں اور حسبِ استطاعت عبادات کو بجا لانے کی کوشش کرتے رہیں اور صبر و استقامت کے لباس کو چھوڑ کر نادانی کا راستہ اختیار کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے ۔
رابطہ ۔ 9858109109
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025
کالممضامین

گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت

July 9, 2025
کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?