سرینگر// شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اورمسافروںکی سہولت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عبداللہ برج سے جانے والی گاڑیوں کیلئے راستوں کا انتخاب کیا ہے ۔ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے جاری کی گئی نئی ایڈوائزری کے مطابق عبداللہ برج سے آنے والی گاڑیوں کو راجباغ میں بائیں جانب نیو ایر سکول کی طرف رخ کریں گی اور کسی بھی گاڑی کو جہلم بنڈ کانوونٹ کا راستہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ان روٹوں پر ٹریفک یکہ طرفہ چلے گا اور کسی بھی گاڑی کو مخالف سمت سے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔لل دید ہسپتال اور جواہر نگر سے آنے والی گاڑیاں لال منڈی سے ہوتے ہوئے کانونٹ بنڈ کا راستہ اختیار کرکے عبداللہ برج پر پہنچ سکتی ہیں اور اس راستے پر بھی مخالف سمت سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔