سرینگر// شہد حریت عبدالغنی لون کی 15ویںبرسی کے سلسلے پیپلز کانفرنس کی طرف سے خون کے عطیے کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔صنعت نگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقد اس کیمپ میں ایک سو سے زائد پارٹی کارکنوں اور رضا کاروں نے خون کے عطیات دئے ۔پارٹی کی طرف سے منعقد اس کیمپ میں سرینگر ،بڈگام ،بارہمولہ اور کپوارہ سے آئے ہوئے کارکنوں نے حصہ لیا جبکہ بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کے ڈاکٹروںنے کیمپ کے انعقاد پر اپنا تعاون دیا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز کانرنس کے چیرمین بلال غنی لون نے کہا کہ مرحوم لون نے زندگی بھر غریبوں اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا اور ہمیشہ ضرورت مند افراد کی مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ آج خون کے عطیے کے کیمپ کا انعقاد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے ۔