سرینگر // حریت (ع) عوامی مجلس عمل نے حسب سابق مہاجر ملت ، میرواعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ ؒ کے قریبی رفیق و مسلم کانفرنس کے بانی رکن عبدالسلام دلال کے 65ویں یوم وفات کی مناسبت سے ایک سمینار13مئی2017 کو دن کے 3بجے روضہ بل خانیارمیں بعنوان ’’ایک مثالی سماج اسلام کی نظر میں‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جس میں سرکردہ علماء اور دانشور حضرات شرکت کررہے ہیں۔سمینار کی صدارت حریت (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق بذات خود انجام دیں گے ۔اس ضمن میں عوامی مجلس عمل یوتھ نے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے ۔