اسلام آباد //پاکستان اس بات کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے کہ نئی دہلی میں سفیر عبدالباسط کو تبدیل کیا جائے۔بتایا جاتا ہے کہ باسط کے وزارت خارجہ کیساتھ تعلقات سرد مہرے کا شکار ہوئے ہیں کیونکہ انکی جونیئر تہمینہ جنجوعہ کو خارجہ سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ عبدالباسط نے مستعفی ہونے کا من بنا لیا تھا لیکن بعد میں اس فیصلے کو بدل دیا۔انہوں نے وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی جونیئر تہمینہ جنجوعہ کے تابع کام نہیں کرسکتے۔باسط نے بھارت میں تین سال کی مدت مکمل کرلی ہے اور اب وزارت خارجہ اس شش و پنج میں مبتلا ہے کہ باسط کے معالے سے کیسے نمٹا جاسکے۔خیال کیا جارہا ہے کہ اسے یورپی مملک میں ہائی کمشنر کے بطور بھیجا جائے اور یہ بھی امکان ہے کہ اسے واپس بلا کر لمبی رخصت پر بھیجا جائے۔بھارت میں نئے سفیر کی تقرری کے حوالے سے سہیل محمود اور سابق ترجمان تسنیم اسلم کے نام لئے جارہے ہیں۔