سرینگر// پی ڈی پی ممبر اسمبلی گلمرگ محمد عباس وانی نے عمران رضا انصاری کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ عمران رضا انصاری کے ہمراہ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو چند افراد نے یرغمال بنایا ہے جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے اسمبلی سیشن میں بھی میں نے کہا تھا کہ پارٹی کسی بھی سمت میں کام نہیں کر رہی ہے اور پارٹی میں کم اثر رکھنے والے ممبران کے بیانات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جو میڈیا میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران انصاری نے پی ڈی پی کو کئی انتخابی حلقوں میں فتح دلائی مگر افسوس کا مقام ہے کہ پارٹی نے کبھی اُن کی حوصلہ افزائی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات سے نہیں ڈرتے اور وہ وہاں ہی جائیں گے جہاں عمران رضا انصاری جائیں گے ۔