بارہمولہ //ضلع انتظامیہ نے بارہمولہ کے ٖڈاک بنگلہ میں اتوار کو "نئی شرعات پروگرام "کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام میں وزیرا علیٰ کی عام معافی اسکیم کے تحت استفادہ اٹھانے والے نوجوانوں نے شرکت کی ۔پروگرام میں بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 240 اور سوپور سے 150 نوجوانوں اور انکے والدین یا قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ،جو ایک بار پتھر بازی میں ملوث تھے ۔اس موقع پر ایم ایل اے بارہمولہ جاوید حسین بیگ، ڈی آئی جی شمالی کشمیر وی کے برڈی اور ایس ایس بارہمولہ امتیاز حسین موجود تھے۔اس دوران سنگ بازی میں ملوث نوجوانوں کے والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ بچوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے کونسلنگ کرے ۔ نوجوانوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے مستقبل کو ایک صحیح سمت اورشکل دیں ۔اس دوران مقرین نے تقریب میں بولتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوانوں کے خلاف دائرکئے گئے ایف آئی آر منسوخ کئے گئے ہیں اور اب وہ اپنا کیریر کسی مقدمہ یا سنوائی کے بغیر سدھار سکتے ہیں ۔