عام انتخابات 2019 کے نوٹیفکیشن کو کابینہ کی منظوری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی //وزیر اعظم  نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی شق 14 کی ذیلی شق (2) کے تحت لوک سبھا کے عام انتخابات 2019 کے لئے نوٹی فکیشن جاری کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس نوٹی فکیشن سے بھارت کے انتخابی کمیشن کے ذریعہ تجویز کردہ تاریخوں پر پارلیمانی حلقوں کے لئے عوامی نمائندے منتخب کئے جائیں گے۔ اس نوٹی فکیشن کے جاری کئے جانے سے 17 ویں ایوان نمائندگان کے لئے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *