نئی دہلی// پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر نے روایتی حریف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اگرچہ مقابلے کتنے ہی چیلنجنگ ہوں لیکن میدان کے باہر دونوں روایتی حریف ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کافی اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے ہیں۔