جموں//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے این ایس ایس یونٹ نے عالمی یوم ماحولیات ہفتہ 2018 کے سلسلہ میں پوسٹربنانے کا مقابلہ بعنوان’’بیٹ دی پلاسٹک پولیوشن‘‘ منعقدکیا۔اس دوران پروگرام کی نگرانی این ایس ایس پروگرام افسرسنیتادیوی نے کی۔پرنسپل جی سی اوای ڈاکٹرسنگیتا نگاری نے شرکاء کوایونٹ میں شرکت کیلئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ پوسٹربنانے کے مقابلے کامقصد شرکاء کوپلاسٹک کے مضراثرات سے باخبرکرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم معاشرے میں بیداری عام کرکے پلاسٹک سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس دوران مقابلے میں دس طلباء نے حصہ لیا اورسینئرفیکلٹی ممبران جی سی اوسی ڈاکٹرراج سنگھ،ڈاکٹرریتومگوترہ، ڈاکٹرنیلم دھرجج تھے۔اس دوران پوسٹرمیکنگ مقابلے کاپہلاانعام نیہارانی ،پریتی جموال نے دوسرااورسنیہامتونے تیسراانعام حاصل کیا۔