جموں//گورنمنٹ میڈیکل کالج اورسوپرسپیشلٹی ہسپتال جموں کے شعبہ کارڈیالوجی کی جانب سے یوم قلب منانے کیلئے مختلف تقاریب کااہتمام کیاگیا جن میں لوگوں کو دِل کی بیماری کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل شرمانے کہاکہ اس سال ورلڈہارٹ ڈے کو ’’شیئردی پاور‘‘کے طورپرمنایاجارہاہے ۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ تمباکو، اورغیرمتوازی غذاکوترک کریں۔انہوں نے کہاکہ ایساکرنے سے اسی فیصدانسان دِل کی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔قبل ازیں جموں کے مختلف سکولوں کے طلباء نے سوپرشپیلٹی ہسپتال میں منعقدہ تقریبات میں حصہ لیا۔اس دوران تقریب میں ممبرپارلیمنٹ شمشیرسنگھ منہاس مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر ڈاکٹرایس پی ورما چیئرپرسن گاندھی گلوبل فیملی، ڈاکٹر ارون شرمامیڈیکل سپرانٹنڈنٹ ودیگرسینئر فیکلٹی ممبران ومعززشہری بھی موجودتھے۔اس موقعہ پرشرکاء کوماہرین نے دِل کے امراض کی وجوہات اوراس سے بچنے کیلئے تدابیرکی جانکاری دی۔