Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر جموں اور دہلی میں مختلف تقاریب کا اہتمام | خواتین فنکار اور کاریگر پائیدار ترقی کے معمار،جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر میں سرگرم شراکت دار خواتین کی بااختیار ی ایک بڑی تحریک | صنف نازک کو بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی طور پر کام کریں اور سرکاری سکیموں کے فوائدتمام خواتین تک پہنچائیں:ایل جی

Towseef
Last updated: March 8, 2025 11:24 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں و کشمیر یو ٹی نے خواتین کے عالمی دن کا جشن منایا ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پدم شری پدم سچدیوگورنمنٹ کالج ویمن گاندھی نگر کے اشتراک سے بدھ آرٹ اینڈ پینٹنگ کے زیر اہتمام ’سشکت ناری سمّان ‘ایونٹ میں شمولیت اختیار کی ۔ اپنے خطاب میںلیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ناری شکتی کو اپنے دل سے مبارکباد پیش کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انسانیت کے مستقبل کی تشکیل پر ناری شکتی کے اثرات بہت زیادہ ہیں اور وہ تخلیقی صلاحیتوں کی پرورش اور معاشرتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کیلئے ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے اینڈ کے کی خواتین فنکاروں اور کاریگروں کی نمایاں کامیابیوں کی تعریف کی اور جموں کشمیر اور نیشنل بلڈنگ میں ان کی شراکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا خواتین فنکار اور کاریگر پائیدار ترقی کی معمار ہیں اور ایک بہترین تخلیق کار بننے کیلئے ہمیں شفقت سے بھر پور ہونے کی ضرورت ہے اور یہی چیز خواتین فنکاروں کو منفرد بناتی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عصری فن اور دستکاری کے میدان میں خواتین فنکاروں اور کاریگروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت نے اس شعبے کو تقویت بخشی ہے اور ہمارے ثقافتی اخلاقیات کے تانے بانے کو تقویت بخشی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے اور ان کی حقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انہیں ایک ساز گار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں خواتین کو بااختیار بنانا اب ایک بڑے پیمانے پر تحریک بن چکی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج ہماری ناری شکتی اپنی کامیابی کی کہانیاں لکھ رہی ہیں اور جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر میں سرگرم شراکت دار بن چکی ہیں ۔ انہوں نے فنکاروں ، کاریگروں ، این جی اوز ، اساتذہ ، کاروباری افراد اور مختلف سٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی طور پر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ناری شکتی کیلئے سرکاری سکیموں کے فوائد ہر ایک خواتین تک پہنچائے جائیں ۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اور طلباء کو انعامات سے نوازا ۔ انہوں نے خواتین فنکاروں اور کاریگروں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا ۔

جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے ’خواتین کا عالمی دِن‘ منایا

عظمیٰ نیوزسروس

نئی دہلی//جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے ’’ہیلو جے اینڈ کے‘‘ اَقدام کے تحت ’عالمی یومِ خواتین‘ کوبڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اِس تقریب کا موضوع ’’ایکسلریٹ ایکشن‘‘ تھا جس میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے اور خواتین کو بااِختیار بنانے کے عزم کو اُجاگر کیا گیا۔اِس موقعہ پرپرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے کمیشن کے دفتر اور ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کی خدمات اور عزم کو سراہاجن میں سے کئی خواتین نے بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں شرکت کی۔ اُنہوں نے زِندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی حمایت کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں ممتاز مقررین شامل تھے جن میں پروفیسر ایجوکیشن پالیسی نیپا ڈاکٹر منیشا پریَم اور اسسٹنٹ پروفیسر، دہلی یونیورسٹی ڈاکٹر آدِتی پاسوان شامل تھیں۔اُنہوں نے خواتین کی قومی، نسلی، لسانی، ثقافتی اور معاشی شعبوں میں خدمات اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور معاشرتی، اقتصادی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں صنفی مساوات کے لئے اِجتماعی عزم کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر ورتیکا نندا، جو ایک جیل اصلاحاتی ماہر اور ایل ایس آرنئی دہلی میں فیکلٹی ممبر ہیں، بھی موجود تھیں۔ اُنہوں نے خواتین قیدیوں کے ساتھ اپنے تجربات پر مبنی متاثر کن داستانوں کا اِشتراک کیا اور ان کی جدوجہد اور ہمت کو اُجاگر کیا۔تقریب کو کامیاب بنانے میں اے آر سی انیل شرما ، منیجر، 5 پی آرسچن اور نوڈل آفیسر، ہیلو جے اینڈ کے شروتی بھردواج کا اہم کردار رہا۔اختتامی کلمات کنسلٹنٹ ڈاکٹر ریکھا جاد نے ادا کئے۔اُنہوں نے ان خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودور کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025
جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?