جموں// کنزیومر پروٹیکشن آرگنائزیشن نے پریس کلب جموںمیںتقریب منعقد کی صارفین کی بیداری اور حقوق کی جانکاری دینے کا یہ دِن 15مارچ کو تمام ممالک میں منایا جاتا ہے۔ اس تقریب میںمہمان خصوصی سی ایم سیٹھ IFSسابق چیئرمین پولیوشن کنٹرول بورڈ اور دوسرے مہمان ذی وقار انل پادھا سابق سیکرٹری اِنڈین ریڈکراس سوسائٹی تقریب کی صدارت پریس کلب جموںکے پریذیڈنٹ اشونی شرما نے کی ۔ اس کے علاوہ ہیومن رائٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم آئی زرگر کنزیومر پروٹیکشن کے چیف ایڈوائزر بھی وہاں موجود تھے۔ موصوف نے کنزیومر موومنٹ کو ہر چھوٹے بڑے گائوںگائوں گھر گھر تک عام لوگوں کو لُوٹ کھسوٹ سے بچانے والے اس پروگرام کی جانکاری پہنچانے کے لئے نیشنل ہیومن رائٹس کابھرپور تعاون دینے کی یقین دہانی کرانی جس کی CPOنے سراہنا کی۔اشونی شرما نے سرکار پر زور دیا کہ جولوگ بیرون ریاست سے سیروسیاحت کے لئے ریل گاڑی سے آتے ہیںان کا آٹو ٹیکسی والے کِس طرح مالی بوجھ بڑھاتے ہیںکرایہ تو جو سرکار نے مقرر کیاہے اتنا ہی لیتے ہیں مگر ان کی بالائی کمائی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکسی میںسوار لوگوں کو اس ڈھابہ پرلے جاتے ہیںجہاں ڈرائیوروں کامن پسند مفت کھانا ملتا ہے بڑے ہوٹل رسٹورنٹ میںکھانے کی خواہش رکھنے والوں کو اس ہوٹل میںلے جاتے ہیں جہاںڈرائیور کو نہ صرِف مُفت کھانا ملتا ہے بلکہ چار پانچ سِلپیں بھی ملتی ہیں یہ کرنسی کی مشکل میںہوتی ہیں یعنی جتنے کسٹمر لائیںاتنے پانچ پانچ روپے کمیشن کی صورت میںدئیے جاتے ہیں ۔کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹ ان ہوٹل والوںکی من مرضی کے مطابق ہوتے ہیںان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔مجھے بڑے دُکھ کے ساتھ کہنا پڑا کہ کنزیومر کی ہورہی لوٹ کے زخموں پرمرہم لگانے والے محکمہ فوڈ سول سپلائیز ، اینڈ کنزیومر افیئر کاکوئی بھی افسر اس پروگرام میںشامل نہیںہوا شائد سچائی کی دوائی کی زیادہ ہی کڑوی لگتی ہو گی جو ڈیپارٹمنٹ کام کرتا ہے اس کے افسران نے کام کرکے دکھایا وہ ہیںلیگل میٹرالوجی کے ملازمین ان میںجائنٹ کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر موجود تھے اُنہوںنے اپنی کارکردگی سے حاضرین کو روشناس کرایا وہاں یہ یقین بھی دلایا کہ ملازمین کی کم تعداد کے کسی بھی قانون شکنی کی شکائت ملنے پر موثر قانونی ایکشن کرنے میںکوئی کوتاہی یالاپرواہی نہیں کی جائے گی۔ دوسرے جن لوگوں نے اس پروگرام سے متعلق روشنی ڈالی ان میںایسوسی اینڈ ٹریڈرز اینڈچیمبرز فیڈریشن کے پریذیڈنٹ نیرج آنند کریانہ رٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدریش پال گُپتا، کنزیومر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ بکرم گوڑ نے بھی خطاب کیا۔ CPO سابقہ جنرل سیکرٹری سبھاش کھنہ نے آرگنائزیشن کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے صارفین کو بیدار کرنے اور اپنے حقوق کی حصولگی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پرزور دیا ۔ٹورازم محکمہ کے سابقہ ڈائریکٹر ساہنی جنہوںنے مبارک منڈی کے اتہاسک مبارک منڈی کو نیا روپ دے کر اس وراثت کوقابل ِ بنانے کے لئے دِل و جان سے جو کام کیا اس کی جانکاری دی۔ سی ایم سیٹھ نے لوگوںکو اپنے ادھیکاروں کو سنجیدہ رہنے کی بات کی یہ بھی ذکر کیا کہ موجودہ کنزیومر افیئر منتری ذوالفقار علی نے خاص طور پر دو تین اہم وعدے کئے تھے کنزیومر افیئرالگ ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹو ریٹ بنانے اور یہ ضلع میں ڈسٹرکٹ فورم بنانے کایقین دلایا تھا مگر نہ تو الگ اس محکمہ کا وجود دکھائی دیا اور نہ ضلع فورموں کاکام دیکھا یہ14ڈسٹرکٹ فورم شائد فائلوں تک ہی رہ گئے ہیں۔