عشرت حسین بٹ
منڈی// پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے صدر مقام پر بھی یوم القدس کے موقع پر تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد آل مصطفٰے منڈی سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ اس موقع پر ریلی میں موجود فرزندان توحید نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے جھنڈے لئے ہوئے تھے جن پر اسرائیل مردہ آباد اور القدس کو آزاد کرنے کے حوالے سے تحریر کیا گیا تھا۔ ریلی امامیہ پارک میں اختتام پزیر ہوئی جہاں پر امام جمعہ و جماعت جامعہ مسجد المصطفٰے منڈی مو لاناسعید حیدر نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ہو رہے مظالم کی سخت الفاظ میں مزمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں وہ کسی بھی طرح برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ رہبر اسلامی ایرانی آیت اللہ خمینی نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم اسلام اور یوم القدس کے طور پر تمام عالمین کے مسلمانوں کو کہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے یہ دن منایا جارہا ہے تاکہ دنیا کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہو