سرینگر//محاذِ آزادی کے سرپرست اعظم انقلابی نے اپنے اےک بےان مےں کہا ہے کہ ہمارے لےے ےہ خبر باعثِ طمانےّت اور سکےنت ہے کہ چےنی رہنما، برطانےہ کی خاتون وزےر اعظم اور اقوام متحدہ کے سےکرےٹری جنرل برابر اصرار کر رہے ہےں کہ بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمےر کے پرُ امن تصفےہ کے لےے مذاکرات کا سنجےدہ عمل شروع کرےں۔ بھارت اور پاکستان کے مُثبت سوچ کے حامل دانشور بخوبی سمجھتے ہےں کہ مسائل کے تصفےہ کیلئے جنگ کوئی آپشن نہےں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ٹےنکوں اور مےزائلوں کی تعداد مےں اضافہ کر کے گردوپےش کی سےاست کا نقشہ تبدےل نہیں کر سکتا۔بیان کے مطابق محاذ آزادی کا اےک خصوصی اجلاس صدر محاز سےد الطاف اندرابی کی صدارت مےں منعقد ہوا جس مےں نائب صدر محمد شفےع مےر، جنزل سےکرےٹری جہانگےر سےلم، رابطہ سےکرےٹری شفےع شفےق سوپوری، ترجمان محمد ےوسف گلکار، ماسٹر عطا محمد، محمد ےوسف کلو، شکےل پردےسی اور فردوس ثاقب نے بھی شرکت کی۔ سےکرےٹری داخلہ سےد ہارون رشےد اسد نے فون پر اپنے خےالات کا اظہار کےا۔