مظفرآباد// عالمی یوم خواتین کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن سیل اور رائسسز منیجمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مظفر آباد میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی پاکستانی زیرانتظام کشمیر فائزہ امتیاز نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں خواتین پر مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ایام منانے کا مقصد اس وقت تک سود مند نہیں جب تک انصاف اور مساوات کے اصول نہیں اپنائے جاتے۔انہوں نے جموں کشمیر کی جدوجہد آزادی میں شریک خواتین بالخصوص آسیہ انداربی، فریدہ بہن جی، زمردہ حبیب ، یاسمین راجہ اور پروینہ آہنگر کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر میں خواتین کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا۔ تقریب سے سیکریٹری لبریشن سیل محمد ادریس عباسی ، ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف خان ، سمیرا قریشی ایڈووکیٹ ، شائستہ افتخار ، قائمقام صدر سنٹرل بار شاہد علی اعوان ایڈوکیٹ ،سخاوت اعوان ایڈوکیٹ ، سہیل خان ناصر ، عظمیٰ شیریں ایڈوکیٹ ،سحرش نعیم ایڈوکیٹ ،زاہدہ انور ایڈوکیٹ ،ایمن سرور ایڈوکیٹ ، کرن کیانی ایڈوکیٹ ،سدرہ افتخار ایڈوکیٹ ،سلمیٰ طارق ایڈوکیٹ ، عنبرین کاظمی ایڈوکیٹ ، صباحت ایڈوکیٹ اورساجدہ بہار نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ۔