سری نگر// نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر نے عالمی ایچ ای ہائر ایجوکیشن رینکنگ، 2023 ایڈیشن میں 36 واں رینک حاصل کیا ہے، جس کی درجہ بندی منگل کو جاری کی گئی۔ایچ ای ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق NIT سری نگر، J&K کو ایچ ای ہائر ایجوکیشن رینکنگ، 2023 ایڈیشن میں (36 ویں) نمبر پر آنے پر ایک سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔”ہم آپ کی یونیورسٹی کی طرف سے تعلیم اور تحقیق کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور علم اور اختراع کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے نمایاں عزم اور عمدگی کا اعتراف کرتے ہیں۔ایچ ای ہائر ایجوکیشن رینکنگ پروجیکٹ ایک سائنسی، علمی اور تحقیقی پروجیکٹ ہے جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قیمتی شراکت کرنا ہے۔NIT سری نگر نے 6239 پوائنٹس حاصل کیے ہیںڈائریکٹر این آئی ٹی سری نگر، پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش سہگل نے فیکلٹی، ریسرچ اسکالرز اور عملے کو ایچ ای رینکنگ 2023 میں اچھی رینک حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔انسٹی ٹیوٹ کے رجسٹرار، پروفیسر سید قیصر بخاری نے ایچ ای رینکنگ کے لیے تمام فیکلٹی ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ این آئی ٹی سری نگر نے تمام پیرامیٹرز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔