نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی عالمی جنگ میں ہندوستانی فوجیوں کی بہادر ی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سو سال پیشتر ان بہادروںنے دنیا کو دکھا دیا کہ امن قائم رکھنے کے لئے وہ بڑی سے بڑی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹتے ۔ مسٹر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں پہلی عالمی جنگ کے 11 نومبر کو 100 برس پورے ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کے لئے اہم واقعہ تھا۔ انہوںنے کہا کہ '' جب کبھی بھی عالمی امن کی بات ہوتی ہے تو اس سلسلے میں ہندوستان کا نام اور قربانیاں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہمارے صحیفوں میں لکھا ہے کہ ''ایشور تینوں لوکوں میں ہر طرف امن کا قیام ہو، دنیا کے ذرے ذرے میں ہر جگہ امن کا دور دورہ ہو۔''انہوںنے کہا کہ ہندوستان کے لئے سال 11 نومبر کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ 11 نومبر کو آج سے 100 برس قبل پہلے عالمی جنگ اختتام ہوا، اس کے اختتام کو100 برس ہوچکے ہیں۔ ہندوستان کے لئے پہلی عالمی جنگ ایک اہم واقعہ تھا۔ انہوںنے کہا کہ ''صحیح بات یہ ہے کہ اس جنگ سے ہمارا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے باوجود ہمارے فوجی بہادرے سے لڑے اور بہت اہم خدمات انجام دیں، زبردست قربانیاں دیں۔ ہمارے فوجیوںنے دنیا کو دکھا دیا کہ جب جنگ کی بات آتی ہے تو وہ کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں۔ ہمارے فوجیوںنے دشوار گذار علاقوں اور نہایت نامساعد موسموں میں بھی بہادری دکھائی۔''یو این آئی۔