میرے شہر میںیہ جنون ہے
کہیں آگ ہے، کہیں خون ہے
کہیں گولیاں ،کہیں سنسنی
کہیں آہ ہے ،کہیں نغمگی ہے
کہیں روگ ہے ،کہیں درد و غم
کہیں سوگ ہے ،کہیں ہے ستم
کہیں موت ہے ،کہیں زندگی
کہیں شور ہے ،کہیں خاموشی
کوئی پاسباں ہے نہ رہنما
کہیں رہگزر ہے نہ راستہ
کہیں یاس ہے ،کہیں ہے زیاں
کوئی بات ہو توکٹے زباں
میرا کاشِمر ہے لہو لہو
ہے کہیں نہیں اسکا رنگ و بو
کرے کس قدر درد و غم بیاں
یہ تیرا عقیلِِؔ ناتواں
ذرا رحم کر اے مرے خدا
تو ہی دشمنوں سے اِسے بچا
متعلم گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان 8491994633