سرینگر//سٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے صوبہ کشمیر کے 2018حج عازمین کو مطلع کیاجارہا ہے کہ وہ یکم جنوری سے 6جنوری 2018تک متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر سے اپنے کورنمبر سِلپ حاصل کریں البتہ ضلع سرینگر سے تعلق رکھنے والے عازمین حج ہائوس بمنہ سرینگر سے کور نمبر سِلپ حاصل کرسکتے ہیں۔عازمین کو یہ کورنمبر سِلپ حج درخواست کی رسید پیش کرنے کے بعد فراہم کی جائے گی۔عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ کورسِلپ کا باریک بینی سے جائزہ لیں تاکہ کسی بھی امکانی خامی کو دورکیا جاسکے۔