سرینگر//ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق جن زائرین کا حج2017کے تحت عبور ی طور انتخاب عمل میں لایا گیا ہے،انہیں 5اپریل2017ءتک پیشگی ادائیگی کے تحت پہلی قسط کے طور پر 81000 روپے جمع کرنا ہوں گے۔انہوںنے کہا ہے کہ یہ رقم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inکے ذریعے آن لائین جمع کی جاسکتی ہے۔یا پھر اس رقم کو آف لائین کے تحت سٹیٹ بنک آف انڈیا کے اکاﺅنٹ نمبرFEE TYPE -25 ,32175020010یا یونین بنک آف انڈیا کے اکاﺅنٹ نمبر318702010406009میں جمع کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو منتخب زائرین حج پہلی قسط کے طور پر رقم جمع کرانے میں ناکام ہوں گے اُن کا انتخاب رد سمجھا جائے گا۔ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ زائرین کو پروفارما کے تحت 5اپرےل تک میڈیکل سرٹیفکیٹ کے علاوہ پے ان سلپ پیش کرنا ہوگا ۔پروفارما پہلے ہی حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ یا سٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.jkshc.com پر ڈالا گیا ہے۔البتہ جموں اور لداخ خطوں میں عبوری طور منتخب کئے گئے عازمین حج کو میڈیکل سرٹیفکیٹ اورپے ان سلِپ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں پیش کرنا ہوگا۔