یواین آئی
نئی دہلی// حج کمیٹی انڈیا سے جانے والے عازمین کے لیے حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 15 فروری مقرر ہے، جس میں اب توسیع ممکن نہیں ہے۔یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے دی ۔واضح رہے کہ حج کمیٹی کی قیادت اور وزارتِ اقلیتی امور حکومتِ ہند کی نگرانی میں حج 2024 کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومتِ ہند اور حکومتِ سعودی عرب کے معاہدے کے مطابق امسال 1,75,025 ہندوستانی مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان میں بذریعہ حج کمیٹی انڈیا 1,40,025 عازمین حج ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تسلی بخش انتظامات کے لیے وقت سے پہلے حج وابستہ ہر ایجنسی مثلاً ائیر لانز، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، منیٰ، عرفات و مزدلفہ میں قیام کے ساتھ دیگر انتظامات کے اخرجات کی پیشگی ادائیگی ضرروی ہوتی ہے۔ آفاقی نے بتایا کہ اب تک بڑی تعداد میں عازمین پہلی قسط جمع کرچکے ہیں۔