عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حج کمیٹی کے مطابق، ضلع سرینگر کے تمام عازمین حج اپنے سفری دستاویزات دفتری اوقات کار کے دوران پاسپورٹ کی
رسید اور حج انتظامات کی واجب الادا سلپ پیش کرنے کے بعدحج ہاس، بمنہ سرینگر سے جمع کر سکتے ہیں۔کور نمبر 3 سے 1396 تک کے منتخب عازمین سفری دستاویزات یکم مئی 2025 کو جمع کر سکتے ہیں جبکہ 1398 سے 2048 کے درمیان آنے والے عازمین 2 مئی 2025 کو دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔دریں اثنا، دوسرے اضلاع کے عازمین 1 اور 2 مئی 2025 کو اپنے متعلقہ ڈی سی آفس سے سفری دستاویزات جمع کریں گے۔