Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

عازمین حج کا پہلاقافلہ روانہ،وزیر حج کانیک تمناؤں کااظہار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 15, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج عازمین حج کے پہلے قافلے کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ھوائی اڈے سے سفر حج پہ روانہ کیا۔ مسٹر نقوی نے عازمین حج کو نیک تمنائیں پیش کیں۔ اس موقع پر دہلی کے وزیرخزانہ اور وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین چودھری محبوب علی قیصر، دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر اسمبلی محمد اشراق خان، اقلیتی وزارت کے سیکریٹری امیجنگ لوئی کھم، جوائنٹ سکریٹری جان عالم اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے حاجیوں کو الوداع کہا اور ان کی بعافیت سفر کی دعا کی۔ دہلی سے کل تین پرواز وں میں 1230 عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں۔ دہلی سے جانے والوں میں جموں وکشمیر، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے حج عازمین حج بھی شامل ہیں۔دہلی کے علاوہ آج گیا سے 450، گوہاٹی سے 269، لکھنؤ سے 900 اور سری نگر سے 1020 عازمین حج سر زمین حجاز کے رخ پر روانہ ہو ئے ہیں۔ اس بار اقلیتی وزارت نے سعودی عرب حج قونصل خانے ، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حج 2018 کی تیاریاں وقت سے بہت پہلے ہی مکمل کر لی تھیں تاکہ حج کو آسان بنایا جاسکے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ حج 2018 کے تقاضے نئی پالیسی کے مطابق پورے کئے جا رہے ہیں۔ نئی حج پالیسی سے حج کا عمل آسان اور شفاف ہو گیا ہے ۔ اس پالیسی میں عازمین حج کے لئے مختلف سہولیات کاپورا خیال رکھا گیا ہے ۔ حج سبسڈی ختم کئے جانے کے باوجود اس بار سرکاری نظم کے تحت جانے والے عازمین حج کو ہوائی سفر کے لئے 57 کروڑ روپے کم دینے ہوں گے ۔ گزشتہ سال ایک لاکھ 24 ہزار 852 حاجیوں کے لئے 1030 کروڑ روپے ایر لائنس کمپنیوں کو کرائے کے طور پر دیے گئے تھے جبکہ اس بار حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جانے والے ایک لاکھ 28 ہزار 702 حاجیوں کے لئے 973 کروڑ روپے دیے جائیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے 57 کروڑ روپے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے اور سعودی عرب میں مختلف نئے ٹیکس کے باوجود آزادی کے بعد پہلی بار سب سے زیادہ ہندوستانی مسلم حجاج کرام سفرحج پرجارہے ہیں۔ آزادی کے بعد پہلی بارملک سے ریکارڈ ایک لاکھ 75 ہزار 25 مسلمان حج کے لئے جا رہے ہیں۔اس سال حج پر جانے والوں میں ریکارڈ 47 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ ہندوستان سے پہلی بار 1308 مسلم خواتین محرم (مرد رشتہ دار) کے بغیر حج پر جا رہی ہیں۔ احمد آباد سے 6700، اورنگ آباد سے 350، بنگلورو سے 5550، بھوپال سے 254، کوچین سے 11700، چنئی سے 4000، دہلی سے 19000، گیا سے 5140، گوا سے 450، گوہاٹی سے 2950، حیدرآباد سے 7600، جے پور سے 5500، کولکاتا سے 11610، لکھنؤ سے 14500، منگلور سے 430، ممبئی سے 14200، ناگپور سے 2800، رانچی سے 2100، سری نگر سے 8950، وارانسی سے 3250 لوگ اس سال حج پر جا رہے ہیں۔ 17 جولائی کو کولکاتا سے ، 20 جولائی کو وارانسی سے ، 21 جولائی کو منگلور سے ، 26 جولائی کو گوا سے ، 29 جولائی کو اورنگ آباد، چنئی، ممبئی، ناگپور سے ، 30 جولائی کو رانچی سے ، 01 اگست کو احمد آباد، بنگلور، کوچین ، حیدرآباد، جے پور اور 03 اگست کو بھوپال سے عازمین حج روانہ ہوں گے ۔یواین آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی
ریاستی درجے بحالی کی کوشش: عمر عبداللہ نے کھڑگے اور راہل کاشکریہ ادا کیا، مرکز سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین
ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

وزارتِ داخلہ نے جموں و کشمیر میں تعیناتی کے لیے سی آر پی ایف کی 20 نئی بٹالینز کی منظوری دے دی

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترین

امر ناتھ یاترا: 13 دن میں دو لاکھ سے زائد یاتریوں نے کئے درشن، یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

July 16, 2025
برصغیر

مانو یونیورسٹی کے چانسلر ممتاز علی کا یونیورسٹی دورہ | ادب و ثقافت کے تازہ ترین شمارے کی رسم رونمائی انجام دی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?