جموں//جموں و کشمیر حج کمیٹی نے 14 مئی 2025 کو روانہ ہونے والے عازمین حج کا فلائٹ شیڈول جاری کرتے ہوئے ایک تازہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، دن کے لیے دو چارٹرڈ پروازیں طے کی گئی ہیں۔ فلائٹ SG-5114 پر بک کرائے گئے عازمین حج کو صبح 6:00 بجے سے 6:30 بجے کے درمیان حج ہائوس بمنہ میں رپورٹ کرنا ضروری ہے۔ فلائٹ SG-5214 سے سفر کرنے والوں کو صبح 9:00 بجے سے صبح 9:30 بجے کے درمیان رپورٹ کرنا ہوگا۔