کنگن // صدر محلہ پالپورہ میں پل کی عدم دستیابی سے ایک وسیع آبادی گوناگوں مشکلات کا شکار ہے۔ تحصیل کنگن کے صدر محلہ پالپورہ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نالہ سندھ پر پل کی عدم دستیابی کے باعث انہیں سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ نالہ سندھ پر پل کی تعمیر کے لئے احکامات دئے گئے ہیں تاہم ابھی تک پل پر کام شروع نہیں کیا گیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ نالہ سندھ پر پہلے ہی ایک عارضی پل تعمیر کیا گیا ہے لیکن وہ مکمل طور خستہ ہوچکا ہے اور اس پر چلنا خطرے سے خالی نہیں ۔انہوں نے ممبراسمبلی کنگن میاں الطاف احمد سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔