جموں//سینکڑوں جزوقتی ورکروں نے صوبائی کمشنر کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور مختلف محکموں میں کام کر رہے زائداز60ہزار ورکروں کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ٹریڈ یونین لیڈ غفور ڈار نے حکومت پر الزام عائید کیا کہ گذشتہ ماہ جنوری میں بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی میں اعلان کے باوجود بھی پارٹ ٹائم ورکروں کو اس وقت تک مستقل نہیں کیا گیااورحد تو یہ ہے کہ ان غریبوں کو مہینوں تک تنخواہیں نہیں دی جارہی ۔ڈار نے حکومت سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد از جلد ریگولر پالیسی کا اعلان کرے۔انہوں نے آنگن واڑی ورکروں کی تنخواہیں 3700سے بڑھا کر8000-9000کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈار نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ آئندہ اسمبلی اجلاس کے دوران احتجاج کریں گے۔