Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

عارضی ملازمین حکام کی بے حسی کاشکار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 31, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ریاست میں ہر ایک سرکاری محکمہ اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت ہزاروں کی تعداد میںعارضی ملازمین تعینات کئے گئے جنہیں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے کئی کئی سال ہوگئے ہیں مگر ان کی مستقلی کے حوالے سے نہ کوئی ٹھوس پالیسی مرتب کی جارہی ہے اور نہ ہی حکام ان کے دیگر مطالبات ، جن میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بھی شامل ہے، کے بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔اپنے مطالبات کے حق میں جہاں کئی دیگر محکموں کے عارضی ملازمین احتجاج سے کچھ حاصل نہ ہونے پر تھک ہار کے بیٹھ گئے ہیں وہیں محکمہ بجلی اور محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین مسلسل ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ان کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی اور نہ ہی بات چیت کے ذریعہ ان کی ہڑتال ختم کروانے کی کوششیں کی گئی ہیں ۔محکمہ بجلی کے عارضی ملازم بقایا اجرتوں اور ملازمتوں کی مستقلی کے مطالبات کے حق میں حکام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے احتجاج کا ہر ایک حربہ اختیار کررہے ہیں او رانہوں نے دوروز قبل جموں میں چیف انجینئر کے دفتر کے باہر نیم برہنہ حالت میں دھرنا دیا لیکن پھر بھی ان کے مطالبات کے حل کے حوالے سے سرکار کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاگیا ۔ان ملازمین کی شکایت ہے کہ ان کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھاجاتاہے اور اجرتوں کی ادائیگی و ملازمت کو باقاعدہ بنانے کیلئے فرضی یقین دہانیاں دی جاتی ہیں۔ اسی طرح سے محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین بھی سراپا احتجاج ہیں اور وہ کئی مرتبہ پانی کی سپلائی بند کرنے کا سخت سے سخت قدم اٹھانے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں مگر فائدہ کچھ بھی حاصل نہیںہوا۔ دو ہفتے قبل ریاسی کے کٹرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک پی ایچ ای ڈیلی ویجرنے کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر انتہائی سخت قدم اٹھاتے ہوئے خود سوزی کی کوشش کی جس دوران اس کے جسم کابیشتر حصہ بری طرح سے جھلس گیا ،جس کے بعد بھی حکام نے ان عارضی ملازمین کے مطالبات پر کوئی غور نہیں کیا ۔ریاست جموں و کشمیر میں بڑھتی بیروزگاری کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں تعینات عارضی ملازمین کامخدوش مستقبل ایک بہت بڑا مسئلہ بناہواہے لیکن کسی بھی حکومت نے اس جانب کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔جس کے حل کیلئے کبھی بھی سنجیدہ کوششیں نہیں کی ہوئیں۔محکمہ بجلی اور پی ایچ ای کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں وسکیموں/پروگراموں کے تحت تعینات ہوئے عارضی ملازمین بھی اپنے حال پر رورہے ہیں اور انہیں بھی مستقبل پریشان کئے جارہاہے ۔ نیشنل ہیلتھ مشن، مہاتماگاندھی نریگا، سوچھ بھارت مشن و دیگر سکیموں کے تحت کام کررہے ملازمین کے مطالبات پورے کرنے کیلئے بارہا حکام کی طرف سے یقین دہانیاں کی گئیں اور اس سلسلے میں سفارشات پیش کرنے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں لیکن ملازمین کی بدقسمتی اور حکام کی بے حسی یہ رہی کہ نہ ہی ان کمیٹیوں کی طرف سے کوئی مشق ہوئی اور نہ ہی سفارشات پیش ہوسکیں، اگر کہیں سفارش پیش بھی کی گئیں تو اس پر عمل درآمد کرنے کی ہی زحمت گوارہ نہیں کی گئی ۔ یوں حکام نے وقت ٹالنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے اپنائے اورعملی سطح پر کوئی اقدام نہیں کیا ۔حال ہی میں گورنر انتظامیہ نے ایس ایس اے اساتذہ کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے کا اعلان کرکے ایک اہم قدم اُٹھایا اور اس اقدام کی بڑے پیمانے پر تشہیر بھی کی جس سے دیگر ملازمین میں بھی یہ امید جاگی کہ شائد ان کے ساتھ انصاف کا وقت آگیاہے لیکن ان کے تئیں سرکاری پالیسی میں ابھی تک کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اور وہ مسلسل ظلم کی چکی میں پسے جارہے ہیں۔توقع کی جانی چاہئے کہ ریاستی گورنر اور ان کی انتظامیہ عارضی ملازمین کی پریشانیوں او ران کے دکھ درد کو محسوس کرے گی اور ان کی ملازمت کی مستقلی کیلئے ایک ٹھوس او رجامع پالیسی مرتب کی جائے گی جس کی برسوں سے مانگ کی جارہی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین
ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?