سرینگر // ممبر اسمبلی جڈی بل عابد حسین انصاری نے بدھ کو اپنے اسمبلی حلقے کا دورہ کر کے آنے والے محرم کے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انصاری کے عمرہ سرکاری ملازمین ،پارٹی ورکر ،محلہ کمیٹی سے وابستہ فراد بھی موجود تھے۔انصاری نے جڈی بل کے گیسیار ، شالہ باغ ، محلہ سید افضل ، مدین صاحب ، کاٹھ مدین ،دونیپورہ ، علی پورہ ،بوٹہ کدل گلشن باغ اور بادام واری کا دورہ کر کے مختلف محلہ کمیٹیوں مقامی تنظیموں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں سے محرم کے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیااور لوگوں کی رائے حاصل کی ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے محرم کے دوران لوگوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گئی تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔