سرینگر//تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے چھتہ بل سرینگر اور بڈی گام شوپیان میں خونین معرکوں میں جاںبحق ہوئے عسکریت پسندوںشوکت احمد ٹاک پنجگام پلوامہ، فیاض احمد حمال سرینگر، صدام پڈر، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، توصیف احمد شیخ، مولوی بلال احمد اور عادل احمد اور عام شہریوں اور طلباءآصف احمد میر رہموہ، زبیر احمد بنگرو راجپورہ، یاسر احمد شوپیان، عادل احمد اشموجی کولگام، سجاد احمد ویری ناگ اور عادل احمد سرینگر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صحرائی نے کہا کہ بھارت نے فورسز کو جموں کشمیر کے عوام کا قتل عام کرنے کی نہ صرف کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، بلکہ کشمیریوں کی نسل کشی پر فورسز کے کندھوں پر ستارے سجائے جاتے ہیں، اُن کو ترقیوں سے نوازا جاتا ہے اور ان ہی ترقیوں اور ستاروں کے حصول کی دوڑ میں فوج کشمیریوں کا قتل عام کرنے میں سبقت لے رہی ہے۔ نسل کُشی اور شہری ہلاکتیں بھارتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ صحرائی نے کہا کہ تحریک آزادی کو دبانے کے لیے حکمران اوچھے حربے اور ہتھکنڈے آزما کر دیکھ چکی ہے کہ جموں کشمیر کے آزادی پسند عوام نے فوجی تسلط کو دل سے کبھی بھی قبول نہیں کیا ہے اور ناہی آئندہ کریں گے۔۔ صحرائی نے کہا جموں کشمیر کے متنازعہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھارت کو ظلم وجبر، تشدد اور قتل وغارت گری کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔