سرینگر//سالویشن مومنٹ ترجمان نے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی مسلسل نظر بندی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پر امن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ مخلوط سرکار بوکھلاہٹ کی شکار ہوچکی ہے اور اظہار رائے کے سارے حقوق صرف اپنے نام مختص کررکھے ہیں ۔ ادھر مولوی رفیق احمد ،مولوی مشتاق احمد ،مولوی عبدالمجید نے پلوامہ ،گوپال پورہ چاڈورہ ، مخدوم صاحب اور سوپور میں جمعہ خطابات کئے اور کپوارہ میں فوجی فائرنگ میں معصوم بچی کنیزہ کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔دریں اثنااعجاز احمد ،مظفر احمد اور سلمان احمد نے صدر ہسپتال کا دورہ کرکے کپوارہ معرکہ میں زخمی ہوئے فیصل احمد کی خبرگیری کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔