سرینگر //سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے دورئہ پاکستان کے دوران پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کی۔ظفر اکبرنے راجہ حیدر کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو کی اور اس مسئلہ سے جڑے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ظفر اکبر نے انہیںجموں و کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ظفر اکبر نے راجہ فاروق حیدر کو کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی صورتحال عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کی اپیل کی ۔اس موقعہ پر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آرپار کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور رواں جدوجہد کے منطقی انجام تک غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔