سرینگر// سالویشن مومنٹ نے تنظیم کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی خانہ نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو جان بوجھ کراپنی ذمہ داریوں سے محروم رکھا جارہاہے ۔سالویشن مومنٹ ترجمان نے پائین شہرمیں آئے روز پابندیوں کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ غیر ضروری پابندیاںعائد کرکے ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچارہی ہے ۔دریں اثنا ایک پارٹی وفدنے ترال جاکرجماعت اسلامی کے مرحوم قائد محمد سلطان وانی کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔