سرینگر //سالویشن مومنٹ چیرمین ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ چیرمین (حقیقی ) جاوید احمد میر نے صدر ہسپتال سرینگر جاکر پر امن احتجاج میںزخمی ہوئے طلباءاور نوجوانوںکی عیادت کی ،شدید زخمیوں میں شامل طالبات اقرا،خشبو اختر،عامر منظورعوا می ور دیگر تیمارداروں کی عیادت کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعاءکی ۔اس موقع پر ظفر اور جاوید نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طلباءاور جوانوں کے پر امن احتجاج پر فورسز کے بے تحاشا استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری ،انسانی حقوق کے ذمہ داروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی طرف توجہ دیکر یہاں کے عوام خصوصاً جوانوں اور طلباءکی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں عوام کی حق خود ارادیت کیلئے سیاسی جدوجہدکرنا انکا جمہوری حق ہے اور بین لاقوامی برادری کو اسے تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے اور بھارتی حکومت کو بھی حقیقت پسندی کا ثبوت دینا ہوگا تاکہ بر صغیر میں امن قائم ممکن ہوجائے ۔