عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کو ہونے والے 10ویں اور 11ویں جماعت کے دو سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ بیان کے مطابق، 18 اگست کو طے شدہ امتحانات کے ساتھ ساتھ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا، جبکہ سینٹر کے سپرنٹنڈنٹس اور دائرہ اختیار کے ایس ایچ اوز سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسب اطلاع کو یقینی بنائیں۔آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ کٹھوعہ میں خراب موسم اور بادل پھٹنے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ خالصتاً طلبا کی حفاظت کے مفاد میں کیا گیا ہے۔