نئی دہلی//شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے آج کہاکہ مواصلات کمیشن نے طیاروں میں مسافروں کو وائی فائی سہولت دستیاب کرانے کو منظوری دے دی ہے ۔مسٹر پر بھو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مواصلات کمیشن کے اس فیصلہ سے طیارہ کے مسافروں کو طیارہ کے اندر وائس اور ڈاٹا دستیاب کرانے کے لئے وائی فائی سہولت دی جاسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزارت کمیشن کے اس فیصلہ کو جلد از جلد نافذ کرنے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت طیارہ کے مسافروں کے سفر کو بلارخنہ بنانے اور متعلقہ سہولیات میں اصلاحات کے لئے پرعزم ہے ۔طیارہ کے اندر مسافروں کو وائی فائی سہولت دستیاب کرانے کی تجویز کو وزارت داخلہ نے پہلے ہی منظور ی دے دی ہے ۔محکمہ مواصلات نے گزشتہ برس ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو طیاروں کے اندر وائی فائی دستیاب کرانے سے متعلق سفارش کرنے ، ضابطہ ، شرائط اور طور طریقہ سے طے کرنے کو کہا تھا۔یو این آئی ۔