Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

طویل سیز فائر کے بعد حد متارکہ پر پیدا ہوئے تازہ معاملات تشویشناک | سرحدی جھڑپوں کے تین واقعات سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھ گئی

Towseef
Last updated: February 12, 2025 11:26 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

سمت بھارگو

راجوری//لائن آف کنٹرول پر پچھلے چند دنوں میں تین مختلف واقعات کی وجہ سے کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہ واقعات اس وقت پیش آئے ہیں جب پچھلے چار سال سے ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان سرحدی تنازعات پر خاموشی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہونے کے بعد کوئی سنگین تصادم یا گولہ باری کی اطلاعات نہیں آئی تھیںلیکن اتوار کے روز سے تین مسلسل واقعات نے لائن آف کنٹرول پر صورتحال کو انتہائی حساس بنا دیا ہے۔ ان واقعات میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک افسر کی جان بھی چلی گئی۔ ان کے علاوہ بھارتی فوج کی ایک گشت کرنے والی ٹیم کو سرحد پار سے شدید فائرنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔پہلا واقعہ اتوار کو پیش آیا جب بھارتی فوج کی گشت کرنے والی ٹیم پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔ یہ واقعہ راجوری کے کیری سیکٹر کے بھراٹ گلہ علاقے میں پیش آیا جو لائن آف کنٹرول کے قریب ایک حساس مقام ہے۔ اگرچہ اس فائرنگ میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوئے، مگر اس فائرنگ نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی صورتحال پیدا کر دی۔دوسرا واقعہ پیر کی شام کو پیش آیا جب بھارتی فوج کے ایک حوالدار کونوشہرہ سیکٹر کے کلال فورورڈ مقام پر سنائپر فائر سے زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ بھی لائن آف کنٹرول پر فوجی سطح پر کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔تیسرا واقعہ منگل کو پیش آیا جب ایک بھارتی فوجی ٹیم پر آئی ای ڈی (مقناطیسی دھماکہ خیز مواد) کا حملہ ہوا۔ یہ دھماکہ اکھنور کے فورورڈ علاقے میں ہوا جسے لائن آف کنٹرول کے قریب ایک حساس مقام پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ دھماکہ سرحد پار سے دہشت گردوں یا بارڈر ایکشن ٹیم کے ذریعے کیا گیا تھا جس میں بھارتی فوجی گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی، مگر ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے 14 جنوری کوجھنگڑ نوشہرہ سیکٹر کے شیر مکڑی فورورڈ مقام پر بھی ایک ایسا ہی دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ بھارتی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ ان تین متواتر واقعات نے سرحدی صورتحال کو اور پیچیدہ بنا دیا ہے، اور اس بات کا خدشہ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔یہ تین واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھتی جارہی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025
پیر پنچال

فوج نے پونچھ میں خانہ بدوش طبقہ کو طبی سہولیات فراہم کیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?