Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

طوفان تھما ہے ،ختم نہیں ہوا،پھر سے اُٹھے گا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 17, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر دفاع سوچتے ہیں کہ نوٹوں کو رد کرنے اور بورڈ امتحانات منعقد کرانے سے کشمیر میں نامسائد حالات کا اختتام ہوا ہے تو یہ انکی غلط فہمی ہے اور یہ طوفان پھر سے اٹھے گا۔ موہن بھاگوت کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر بھارت ہندو ملک بنتا ہے تو کشمیر اس کا حصہ نہیں رہے گا۔ سرینگر میں پارٹی صدر دفتر نوائے صبح پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا ’’ اگر وزیر دفاع سوچتے ہیں کہ امتحانات منعقد کرنے اور نوٹوں کو تبدیل کرنے سے کشمیر میں طوفان تھم جائے گا تو یہ انکی غلط فہمی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ بھی کریں یہ طوفان جاری رہے گا اور امتحانات کے بعد یہ طوفان پھر سے اٹھے گا۔ واضح رہے کہ بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پیر کو کہا تھا کہ نوٹوں کے رد ہونے سے دہشت گردوں کی فنڈنگ ختم ہوگئی ہے اور پتھرائو کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔ڈاکٹر عبداللہ نے کہا ’’ مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے اس طرح کا غلط بیان دے دیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بچوں نے امتحانات میں شرکت کی ہے مگر انہیں نصاب میں 50فیصد کی رعایت ملی ہے اور بے شک وہ رعایت کی وجہ سے پاس ہونگے‘‘۔موہن بھاگوت کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ حکومت کو موہن بھاگوت کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے کیونکہ انہوں نے قانون کے خلاف بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ بھارتی آئین کے مطابق بھارت ایک جمہوری ملک ہے، ہندو ملک نہیں اور اگر وہ اس کو ہندو ملک کہتے ہیں تو وہ بھارتی آئین کے خلاف بات کرتے ہیں اور مرکزی حکومت کو انکے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہئے کیونکہ بھارتی آئین کے تحت تمام مذاہب کو برابر کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا ’’ اگر موہن بھاگوت یہ بات کرتے رہے تو قائد اعظم علی محمد جناح کی دو ملکوں کی مانگ صحیح  ثابت ہوگی اور اس سے لوگوں کے ذہنوں میں شک پیدا ہوگا کہ علی محمد جناع کی دو ملکوں کی مانگ صحیح تھی یا غلط‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ اگر موہن بھاگوت یہ کہیں گے کہ بھارت ہندئوں کا ملک ہے تو میں بھاگوت کو بتانا چاہتاہوں کہ کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں رہے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اس بھارت کے ساتھ ہے جہاں تمام مذاہب کو برابر کا حق حاصل ہے‘‘۔ انہوں نے قومی سطح پر کام کرنے والے لیڈران سے کہا کہ وہ آر ایس ایس کے خلاف متحد ہوکر بات کریں اور یہ واضح کریں کہ آر ایس ایس کا پروپگنڈا کسی کو قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستا تمام مذہب کو ماننے والے لوگوں کو یکساں حقوق دیتا ہے چاہئے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، تب تک بھارت کو کوئی بھی نہیں مٹاسکتا۔انہوں نے جموں وکشمیر کی اندرونی خودمختاری (اٹانومی) کو مسئلہ کشمیر کا بہترین اورقابل قبول حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس سے بہتر حل کسی کے پاس ہے، جو آر پار کشمیر، تمام صوبوں کے عوام اور طبقوں کو قابل قبول ہو ، تو نیشنل کانفرنس اس حل کا خیر مقدم کرے گی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اہل کشمیر کے ساتھ بے حد ناانصافی اور دھوکہ بازی کی۔ پی ڈی پی کو تمام مصائب کی جڑ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ قلم دوات والوں نے لوگوں کو سبز پرچم دکھا کر بی جے پی کیخلاف ووٹ مانگے لیکن اندرونی سطح پر آر ایس ایس کے ساتھ ملے ہوئے تھے اور پھر انتخابات کے بعد بی جے پی کے ساتھ حکومت بنا کر لوگوں کے منڈیٹ کا سودا کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025
صفحہ اول

اگلے 48گھنٹوں تک موسم بدلے گا ۔18جولائی تک جموں اور کشمیر میں بارشوں کا موسم

July 15, 2025
تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?