جموں//یوتھ نیشنل کانفرنس اور آل جے اینڈکے پیرامیڈیکل سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے طلباء پر گذشتہ روز ہوئے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔ یہاں جاری پریس بیان میں یوتھ نیشنل کانفرنس کے جوائنٹ سیکریٹری اور سابق ضلع صدرنیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین امن چیمااور آل جے کے پی ایس اے کے ریاستی صدر دکشیش مہاراج نے پرامن طریقے سے احتجاج کررہے بارہویں جماعت کے طلباء پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے مخلوط حکومت کوہدف تنقیدبنایا۔ انہوں نے کہاکہ پرامن طورپرمظاہرہ کرنے والے طلباء پرلاٹھی چارج شرمناک بات ہے۔انہوں نے کہاکہ نصاب سے باہر فزیکس کاپیپرآنے کے بعد طلباء کااحتجاج جائز ہے ۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی کہ طلباء کی جائزمانگ کوپوراکیاجائے۔اس دوران طلباء کے کاذکی حمایت کرنے والوں میں سید کامران علی، بختیارکاظمی، دلجیت سنگھ، سمیت ورما، ہنی سنگھ، شاہ رخ، راہل چب، امت شرما، اندرجیت کنگ، روہت چوہدری، پردیپ مہاجن ودیگران بھی شامل تھے۔