راجوری //راجوری میںطلباء نے گزشتہ روز جموں میں پولیس کی طرف سے بارہویں جماعت کے طلباء پر لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔طلباء کاکہناتھاکہ پولیس زیادتی پر تحقیقات کی جائے۔انہوںنے کہاکہ طلباء کے خلاف لاٹھی چارج کا استعمال شرمناک بات ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ندیم میر نے کہاکہ ریاستی سرکار کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد متعلقہ پولیس آفیسر کو معطل کرکے تحقیقات کے احکامات صادر کرے تاکہ آئندہ اس طرح کی شرمناک حرکت پولیس کی طرف سے سرزد نہ ہونے پائے ۔انہوں نے اس موقعہ پرپولیس کے ساتھ ساتھ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے خلا ف بھی نعرے بازی کی ۔احتجاج ڈاک بنگلہ راجوری کے باہرکیا گیاجو تقریبا ًایک گھنٹے تک جاری رہا۔