Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

طلباء و طالبات بدستور برہم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر//طلاب کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی لہرکے دوران جنوب و شمال میں طالب علموں نے ہاتھوں میںکتابوں کے برعکس سنگ اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔جمعرات کو سرینگر،ماگام،سوپور،لنگیٹ، اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور ڈورو میں جلوس برآمد ہوئے اورپتھرائو بھی ہوا۔
طلاب میں ابال جاری
 وادی میں ایک ماہ سے جاری طلاب کی احتجاجی لہر پر قابو پانے کیلئے ایوان گورنرا کے سرگرم ہونے کے باوجود جمعرات کو سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میںاحتجاج جاری رہا۔سرینگر میں جمعرات صبح کو اس وقت کچھ دیر کیلئے صورتحال پرتنائو ہوگئی جب آبی گزر کے نزدیک کچھ طلباء جمع ہوئے اور انہوںنے سنگبازی شروع کی۔اس دوران پولیس بھی وہاں پر پہنچ گئی اور احتجاجی طالب کا تعاقب کیا،جس پر مظاہرین نے پولیس کو بھی نشانہ بنایا۔پولیس نے بعد میں ایک طالب علم کو آبی گزر کے نزدیک حراست میں لیکر کوٹھی باغ تھانہ پہنچایا ۔ گاند ھی کالج سرینگر کے طلبانے خانیار کی طرف مارچ کرتے ہو ئے پولیس وفورسز کے خلاف زوردار نعرہ بازی کی ۔ طلاب نے پولیس پر شدید پتھرائو کیا۔جب پتھرائو میں شدت پیدا ہوئی تو پولیس و فورسز نے مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا  اور بعد میں اشک آور گیس کے گولے داغے ۔ ماگام بڈگام میں مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباء نے احتجاجی مظاہرے کئے اور پھر سنگ بازی شروع کی۔گو رنمنٹ ڈگری کالج ماگام میں زیر تعلیم طلباء کالج احاطے میں احتجاج کرتے رہے جس کے بعد پولیس اور احتجاجی طلباء کے درمیان ماگام ،کرالہ پورہ روڑ پر جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران کئی آنسو گیس کے گولے کالج کے احاطے میں بھی گرے ۔پولیس نے متعددطلباء کو حراست میں لے لیا ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع  کے ڈورو میں فوج کی مبینہ زیادتی کے خلاف طلاب و فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں ،جس کے نتیجے میں 2درجن کے قریب طلاب بیہوش ہو گئے جبکہ جھڑپوں کے سبب قصبہ میں اُتھل پتھل کا ماحول رہا ۔نامہ نگار عارف بلوچ کے مطابق قصبہ میں  19آر آر سے وابستہ اہلکاروں نے کپرن سے ڈورو آرہی بس کو نوگام کے نزدیک روک کر اس میں سوار طلاب سے شناختی کارڈ چھین لئے اور کئی طلاب کا زد کوب کیا جس پر طلاب نے فوج سے مزاحمت کی اور احتجاج کیا بعد میں طلاب جونہی ڈورو گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول پہنچے تو اُنہوں نے واقع کے خلاف احتجاج کیا۔  طلاب نے پولیس اسٹیشن ڈورو کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے سنگ باری کی جس کے جواب میں پولیس و سی آر پی اہلکاروں نے اُن کا تعاقب کیا اور اُنہیں اسکول میں واپس دھکیل دیا تاہم طلاب نے اسکول کے صحن سے ہی فورسز پر شدید سنگ باری جس کے جواب میںفورسز اہلکاروں نے اُنہیںمنتشر کر نے کیلئے اشک آورگولے داغے۔پولیس و فورسز کارروائی کے نتیجے میں اسکول میں پھنسے دو درجن کے قریب طلاب جن میں زیادہ تر لڑکیاں شامل تھیں، بے ہوش ہو ئیں ، اور اُنہیں علاج معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او ڈورو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا دراصل نوگام کے نزدیک فوج کی گاڑی پر پتھر پھینکے گئے جس کے نتیجے میں فوج نے کئی طلاب سے شناختی کارڈ چھین لئے تھے ،تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چھینے گئے شناختی کارڈ فوج سے حاصل کر کے طلاب کو واپس دئے ۔جنو بی قصبہ پلوامہ سے اطلاع ہے کہ ڈگر ی کالج پلوامہ اور مہجور میموریل ہائر سیکنڈری سکول سے وا بستہ طلبا کی ایک بڑ ی تعداد سڑ کوں پرآ گئی اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے خلاف پولیس تھانہ پر پتھراؤ کرنا شروع کیا جس کے جواب میں فورسز نے انہیں منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور درجنوںشیل بھی داغے۔لوگوں کا کہنا ہے فورسز نے دوکانداروں کا مال و اسباب باہر پھینک دیا اور کئی دوکانداروں کا زدو کوب بھی کیا گیا۔قصبے میں دن بھر صورتحال انتہائی کشیدہ رہی۔اس دوران راجپور ہ پلوامہ کے با ئز ہائر اسکنڈر ی سکول سے وابستہ طلبا بھی سڑ کوں پر نکل آ ئے۔ شمالی قصبہ سوپور میں اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب یہاں ڈگری کالج اور ہائر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔نامہ نگار غلام محمد کے مطابق ا قبال مارکیٹ میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طلباء نے جمعرات کو احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا۔طلباء نے مارچ نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا جبکہ کالج طلباء بھی اسکولی طلباء کے احتجاج میں شامل ہوئے ۔پولیس نے احتجاجی طلباء کو تتربتر کر نے کیلئے آنسو گیس گو لے داغے ،جس پر طلباء نے سنگباری کی ۔پولیس نے یہاں بھی کئی آنسو گیس کے گولے اسکول کے اندر داغے ۔پولیس اور احتجاجی طلباء کے مابین ہونے والے جھڑپوں کے نتیجے میں دکانداروں نے دکانوں کے شٹر نیچے کئے ۔جھڑپوں کے نتیجے میںقصبہ سو پور میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔ لنگیٹ ہندوارہ میں بھی طلاب نے احتجاج جاری رکھا ۔گور نمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لنگیٹ میں زیر تعلیم طلباء نے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔انہوں نے طلباء کی گرفتاری پر سڑکوں پر نکل صدائے احتجاج بلند کی ۔پولیس نے احتجاجی طلباء کو منتشر کرنے کیلئے یہاں بھی آنسو گیس کے گولے داغے ،جس دوران طلباء نے مشتعل ہوکر پولیس پر پتھرائو کیا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

صفحہ اول

ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی

July 8, 2025
صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?