حسین محتشم
پونچھ//شری کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے شعبہ اردو کے پانچویں سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے پروفیسر امتیاز حسین شاہ کی قیادت میں آکاشوانی آل انڈیا ریڈیو کے ایف ایم براڈ کاسٹنگ پونچھ مرکز کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع ایسسٹینٹ ڈریکٹر انجینئرنگ آل انڈیا ریڈیو پونچھ بانکے لال اور انجینیئر پریشانت چورسیا نے طلبہ و طالبات کو ریڈیو پونچھ کے مختلف سیکشن کا دورہ کراتے ہوئے بتایا کہ ریڈیو پونچھ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا ریڈیو کا اغاز اکتوبر 1994 کو ہوا۔ اس دوران وزیر مملکت راجیش پائلٹ نے باضابطہ ربن کاٹ کر اس کا افتتاح کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایف ایم ریڈیو ہے جس کی رینج ضلع بھر تک ہی محدود ہے اور یہاں سے ہندی، اردو ، پہاڑی گوجری اور کشمیری زبان میں پروگرام براڈ کاسٹ کئے جاتے ہیں۔طلبہ و طالبات کو بتایا گیا کہ اسوقت ریڈیو سٹیشن سے مختلف زبانوں میں عو ام کے لئے ہر موضوع کے معلوماتی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر آج کل الیکٹرانک میڈیا چھایا ہوا ہے مگر ریڈیو کی اہمیت سے پھر بھی کسی کو انکار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ایف ایم ریڈیو کے پروگراموں کو ابھی تک اپنی تفریح کا زینہ بنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو کے ڈراموں،بچوں کے پروگراموں،کسانوں کے معلوماتی پروگراموں، فوجی بھائیوں کے گیت پروگراموں کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتاجس آج بھی نشر مکرر کے طور پر لوگوں کی فرمائش پر نشر کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ریڈیو نے نیوز اینڈ کرنٹ افئیر چینل کا اجراء کیاجس میں ملکی و غیر ملکی حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے۔طالبات کو نیوز روم،رپورٹنگ روم اور دیگر سیکشنز کا بھی دورہ کرایا گیا۔