سرینگر //سائنس ٹیکنالوجی ، اے آئی آر ٹریننگز اور سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے طلباء سے کہا کہ وہ عالمی سطحی پر نئی ٹیکنالوجی کی اختراع کے ساتھ قدم بڈھائیں۔وزیرکل دلی پبلک سکول اتھواجن کی طرف سے منعقدہ سالانہ آئی ٹی ایونٹ ’ ٹیکنو‘ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ ، ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ منیر الاسلام اور چیئرمین دلی پبلک سکول وجے دھر اس موقعہ پر موجو دتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ ترقی درج کی گئی ہے جس کی بدولت ہم مختلف علوم میں وسعت پاسکتے ہیںاور طلباء کو مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ سائنس ٹیکنالوجی کی بدولت عالمی معیشت کو زبردست مدد ملتی ہے اور جدید ایجادات انسانی زندگی میں انقلابی نوعیت کی ترقی درج کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی ایک سکے کی طرح ہے جس کے دو نوں مثبت و منفی رُخ موجود ہے ۔ اب ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس کا استعمال کیسے کریں۔سیکرٹری ایجوکیشن فاروق احمد شاہ نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر سائنس میں جدید تحقیق نہ صرف کاروبار ، آئی ٹی ، خلا اور تعلیم مخصوص نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب لوگوں کی بہتر صحت ، زیادہ سے زیادہ علم میں اضافہ اور انہیں قوت اور طاقت فراہم کرنا بھی ہے ۔ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ منیر الاسلام نے طلباء کو اپنے اندر اعتماد پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی موجودہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے وجود میں آیا ہے جس کی بدولت طلباء کو نئے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور لوگوں کو ایک نئی دنیا میں داخلہ حاصل ہوتا ہے جو اعلیٰ سطح کے تہذیب اور تمدن سے لبریز ہے۔انہوںنے اس موقعہ پر موجود سامعین کو بتایا کہ ڈی آئی پی آر اس سال اکتوبر میں محکمہ کے آڈیٹوریم ایک پندرہ روزہ سنمیٹوگرافی کا انعقاد کر رہا ہے ۔وجے دھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ سبھی طلباء بشمول سرکاری سکولوں کے لئے انفارمیشن اور سائنس ٹیکنالوجی کے قلیل مدتی اور طویل مدتی کورسوں کا اہتمام کر رہا ہے ۔انہوں نے سرکاری افسروں سے کہا کہ وہ طلباء بالخصوص دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ٹیکنالوجی کے کورسوں میں تربیت حاصل کرنے کیلئے دلی پبلک سکول بھیج دیںجہاں انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس سے قبل وزیر نے کمپیوٹر عجائب گھر میں جسمانی طور ناخیز نابینا طلباء کا V isually Impaired centreکامعائینہ کیا۔ وزیر نے طلباء سے بات چیت کی اور اسکول کے انتظامیہ کی اس کوشش کو سراہا ۔تقریب کے اختتام پر وزیر نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوںمیں توصیفی اسناد تقسیم کئے۔