جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے طلباء میں شعور،ادب اورکھیل کودکی طرف راغب کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ریاست اورملک کے معمارہیں ۔دویندرسنگھ رانا نے کہاکہ طلباء میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اساتذہ کوان کے ہنراورصلاحیتوں کی نشاندہی کرکے اس کونکھاکربہترسمت گامزن کرناچاہیئے۔ موصوف ڈائیوسیس آف جموں سرینگرایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے کارمل کانونٹ ہائرسکینڈری سکول کنجوانی میںڈائیوسیزن لیول انٹرسکول کلچرل ،لٹری اینڈسپورٹس کمپی ٹیشن 2017میں نمایاں کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے طلباء میںانعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس دواران صدربشپ آف جموں سرینگرڈیسوس کے صدر ریوایون پریرامہمان ذی وقارتھے۔رانا نے اپنے خطاب میں طلباء سے کہاکہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگرایکسٹراکوریکولرسرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔انہوں نے کہاکہ طلباء سے کہاکہ وہ کھیل کودمیں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔انہوں نے کہاکہ آپ نے دنیاکوبدلناہے ۔انہوں نے طلباء،اساتذہ اوروالدین کے درمیان تال میل کوبھی طلباء کی شخصیت سازی کیلئے ضروری قراردیا۔اس دوران مہمانوں نے صوبہ جموں کے 29 سکولوں کے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اورانہیں مبارکبادپیش کی۔